اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ اور شام کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران، شام اور روس کے درمیان سہ فریقی تعاون کا سلسسلہ بڑھانے پر اتفاق کیا.
'محمد جواد ظريف' نے پير كے روز ايران كے دورے پر آنے والے ميں نائب شامي وزير خارجہ 'فيصل مقداد' سے باہمي امور اور شام اور خطہ كے تازہ ترين صورت حال كے حوالے سے تبادل خيال كيا.
دونوں رہنماوں نے اس موقع پر ايران ، شام ، روس سہ فريقي تعاون اور شامي علاقے حلب كي گفتگو كي.
شام كے نائب وزير خارجہ نے دہشت گردي كے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران كے اصولي موقف كي تعريف كي اور كہا كہ دہشت گردي كے خاتمہ كے لئے ايران فرنٹ لائن پر ہے.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ شام اور روس كے ساتھ سہ فريقي تعاون كا سلسلہ جاري رہنے پر زور ديتے ہوئے كہا كہ عالمي برادري دہشت گردي كے خلاف اجتماعي تعاون كرے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲